• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ ہوگئی‘جمعیت ن

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی اورصوبائی ڈپٹی کنونیئرحاجی عبیداللہ حقانی نے شرن جگدہ اور دیگرعلاقوں میں وفود وتقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ پشین شرن جگدہ ملک یار تورہ شاہ کمالزئی حاجیزئی سیدان بٹے زی منزکی منزرئی ابراہیم زئی حمیدآباد کربلاملیزئی سمیت تمام زرعی علاقوں میں ایک جانب کروناکی وبا ہے تودوسری جانب ٹڈی دل کے حملے نے زمینداروں کی کمرتوڑ دی ہے اوررہی سہی کسر لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج نے پوری کردی ہے24 گھنٹوں میں صرف چار سے پانچ گھنٹے بجلی کی فراہمی سے باغات اور فصلات کو نقصان پہنچ رہاہے بلوچستان میں 80فیصد عوام کاذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے بیس سال تک یہاں خشک سالی نے قحط کی صورتحال پیدا کردی اب لوڈشیڈنگ زراعت کومکمل تباہ کررہی ہےحاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے علاقہ ایم این اے اورایم پی اے کی کارکرگی پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں نے اب تک علاقے میں کوئی کام نہیں کیا لاک ڈائون سے متاثرہ کسی بھی شخص کو تاحال امداد نہیں دی گئی جس کیخلاف ہر فورم پر آوازبلند کرینگے۔
تازہ ترین