• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل ایکسائز دفاتر میں موٹر برانچ کو آن لائن رجسٹریشن کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب وجیح اللہ کنڈی نے صوبہ بھر کے ڈویژنل ایکسائز دفاتر کی موٹر برانچ کو آن لائن گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ادائیگی اور ٹرانسفر سمیت دیگر امور نمٹانے کے لیئے 2 جون سے فعال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ملتان خالد حسین قصوری کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر امور کے لیئے آنیوالے سائلین کے اژدھام سے بچنے کے لیئے اپائنٹمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کے تحت سائلین آن لائن رابطہ کرکے مقررہ دن ایکسائز آفس کی موٹر برانچ سے نیو رجسٹریشن، ٹوکن ادائیگی اور دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
تازہ ترین