• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وارداتیں:شہری لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈ اکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار،پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی۔تھانہ نیوملتان کے علاقے محمود آباد شبیر احمد سے نقدی و انگوٹھی اور موبائل مالیت 68ہزار چھین لیا گیا، تھانہ شاہ رکن عالم حمزہ چوک سے اختر علی سے تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لےگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ابن سینا ہسپتال کے قریب محمد کاشف سے موٹرسائیکل و نقدی لےگئے، تھانہ ممتازآباد جیل موڑ محبوب احمد سے ملزمان موٹرسائیکل لےگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 12ایم آر محمد نواز سے نقدی و موبائل چھین کر لےگئے،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد جمال کےگھر سے 20لاکھ کی نقدی و زیورات لوٹ لےگئے،تھانہ دہلی گیٹ زین جمیل سے موبائل، تھانہ گلگشت کے علاقے وسیم اختر کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ شالیمار کالونی محمد صابر کے گھر سے سامان مالیت 3لاکھ77ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم قیصرہ بی بی کےگھر کی ملازمہ نقدی و سونا مالیت 5لاکھ34ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محلہ غریب آباد محمد اکرام کی موٹرسائیکل ، تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاون محمد منظور کےگھر سے سامان مالیت3لاکھ27ہزار، تھانہ مظفر آباد کے علاقے راجہ پور قیصر عباس کےگھر سے بکری مالیت18ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگائی بازار سے شوکت حیات ودیگر افراد کے سات موبائل جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد صادق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
تازہ ترین