آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہرے رنگ کی زردی والے مرغی کے انڈے


بھارتی ریاست کیریلا کے ایک کسان کا کہنا ہے کہ ان کی مرغی جو انڈے دیتی ہے اس کی زردی کا رنگ ہرا ہوتا ہے جبکہ اس انڈے کا ذائقہ عام انڈوں جیسا ہی ہے۔

اس حوالے سے کسان نے ان انڈوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو کہ وائرل ہوئیں۔

اس واقعے کے بعد کیریلا کی وٹرنیٹی اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی کے ماہرین کو تشویش ہوئی اور انہوں نے اس معاملے پر تحقیق شروع کردی۔

ماہرین نے بتایا کہ انڈے دینے کے حوالے سے مرغیوں کی خوراک بہت معنی رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خوراک کی وجہ سے ان کی زردی کا رنگ متاثر ہوسکتا ہے۔

بعد ازاں کسان نے بتایا کہ وہ اپنی مرغی کو ان کی غذا میں پودوں کے ساتھ جڑی بوٹیاں ملا کر کھلاتے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید