• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا پاک فوج کے شہید سپاہی کیلئے امن میڈل

اقوام متحدہ نے کانگو میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عامر اسلم کو اقوام متحدہ کے امن میڈل سے نوازدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایک ٹوئٹ کے  مطابق امن کیپرز ڈے کے موقع پر اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایک ورچوئل تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈگ ہیمر اسکوڈ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن شہداء کے اعزاز میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیے: UN امن مشن مکمل ہونے کے باوجود پاکستانی میجر سامعہ کورونا سے لڑنے کیلئے پُرعزم

سپاہی عامراسلم کا تعلق آزاد جموں و کشمیر سے ہے اور وہ کانگو میں شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ سے بڑی تعداد میں فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نام سر فہرست ہے۔

 پاکستان اقوام متحدہ کی امن، استحکام، تعاون کی کاوشوں میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کا چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ امن مشنز میں کردار قابل فخر ہے۔

تازہ ترین