• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج راجہ قمر الزمان نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سی ٹی ڈی اٹک نے کامرہ کے رہائشی سید جرار عباس کو فیس بک کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ایک اور کیس میں عدالت نے قتل کیس میں مدعی کو آخری موقع دیکر سماعت چھ جون تک ملتوی کر دی، راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں مخالفین کو قتل کرنے کے الزام میں سول لائن پولیس نے نعمان علی وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، مدعی کا کہنا ہے کہ ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری تک کارروائی روکی جائے جبکہ ملزمان چاہتے ہیں کہ کیس کا ٹائل مکمل ہو ،عدالت نے مدعی کو آخری موقع دیکر سماعت چھ جون تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین