• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسے کہتے ہیں بال بال بچنا!


آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت تو ضرور سنی ہوگی، لیکن آج ہم آپ کو اس کہاوت کا عملی مظاہرہ بھی دکھا دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک فیکٹری کے باہر ہونے والے اسپرے سے ایک موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔

 آگ دیکھ کر جہاں موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا وہیں اسپرے کرنے والوں نے اپنے حواس قابو میں رکھے اور آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔