• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا جسپریت بمراہ کو چیلنج

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

پوسٹ میں انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ہلکے پھلکے انداز میں چیلنج کر دیا۔

45 سالہ اداکارہ جو اکثر اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے خوش گوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر چند تصاویر پوسٹ کیں، تصاویر میں وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دیں۔

 تصاویر کے ساتھ کرینہ کپور نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھیں، میں بمراہ سے بھی مقابلہ کر سکتی ہوں۔

تصاویر میں اداکارہ گلابی شرٹ، نیلی جینز اور سفید اسنیکرز میں ملبوس نظر آئیں جبکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کا پُرجوش انداز مداحوں کو خوب پسند آیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا تھا کہ میرے بیٹے تیمور کو فلموں کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جاتے ہیں اور دباؤ کے لمحات میں بھی اپنی خطرناک یارکرز کے لیے مشہور ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید