لاہور کے علاقے ڈیفنس سے 2 روز قبل گاڑی سے لاش ملنے کا کیس حل ہو گیا۔
پولیس کے مطابق عادل نامی شخص کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے خودکشی کی، متوفی خاندانی تنازعات اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والی وردی سب انسپکٹر طاہر کی ہے، متوفی اور سب انسپکٹر طاہر آپس میں دوست تھے۔
واضح رہے کہ پولیس کو سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے لاش ملی تھی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔