آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلینڈ میں 10 ہفتوں بعد اسکول کھل گئے

برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں 10ہفتوں کی بندش کے بعد اسکول کھول دیے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔

برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔

برطانوی ادارے نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا ہے کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری چھیالیس سے پچاس فیصد کم رہی جبکہ پچیس فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچے۔

بچوں کو کلاسوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلے پر بٹھایا گیا اور کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے کے لیے کلاسوں کو تقسیم بھی کیا گیا۔

انگلینڈ میں اسکول کھل گئے ہیں مگر ویلز میں اسکول کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اگست میں اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید