• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام: طوفانی ہواؤں نے خاتون بائیکر کو مشکل میں ڈال دیا

ویتنام: طوفانی ہواؤں نے خاتون بائیکر کو مشکل میں ڈال دیا


ویتنام ان دنوں شدید طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ 

جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے دارالحکو مت ہنوئی میں طوفانی ہواؤں نے ایک خاتون موٹر سائیکل سوار کو شدید مشکل میں ڈال دیا۔

 طوفانی ہواؤں کے سبب درخت کی جھاڑیاں خاتون کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئیں، جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سنبھال نہ سکیں اورسڑک پر گر پڑیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔