• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ملکی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

— تصویر، اسکرین گریب
— تصویر، اسکرین گریب

تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فخر زمان اور صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور دونوں اوپنرز جلد ہی آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 23 اور دوسری وکٹ 32 رنز پر گری، صائم ایوب 7 اور فخر زمان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ فریش وکٹ ہے، ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم

—تصویر بشکریہ پی سی بی
—تصویر بشکریہ پی سی بی

ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید