• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم میدان میں واپسی اور دورئہ انگلینڈ کے منتظر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سال دورہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ فیلڈ میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں۔ جیو نیوز سے گفت گو میں 31 سالہ کرکٹر نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر کھیل سے وابستہ پلیئرز اپنے اپنے اسپورٹس کے ایکشن میں واپسی کو بے تاب ہیں، کھیل سے دوری کو کافی وقت ہوگیا اور اب ہر کوئی چاہتا ہہے کہ جلد از جلد روٹین بحال ہو، انگلینڈ کا دورہ کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے کافی اہم ہے، کرکٹ بند دروازے کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر ہو یا تماشائیوں کے سامنے، اس وقت کرکٹرز کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔
تازہ ترین