• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلی فٹبال کلب کے 16کھلاڑی کورونا سے متاثر

ریوڈی جنیرو(جنگ نیوز) برازیل میں واسکوڈی گاما فٹبال کے 16 کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ، جس کے بعد ٹیم کے اراکین کا سلسلہ وار ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے ۔ کلب نے کہا کہ 250 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ، جن کے بعد یہ نتیجے آئے ہیں ۔ البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ ان میں سے تین کھلاڑی صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور دیگر کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔
تازہ ترین