• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرزکیلئے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹرز کے لئے اعلان کردہ ہیلتھ رسک الائونس کی منطوری دے دی۔ یہ الائونس ایک بیسک رننگ پے کے برابر اُن ہیلتھ پروفیشنلز کو دیاجائے گا جو کوویڈ ۔19کی ڈیوٹیز دے رہے ہیں۔ نوٹی فیکشن کے مطابق اس الائونس کا اطلاق مارچ 2020 سے ہوگا۔الائونس ہیلتھ پروفیشنلز جو ہیلتھ انسٹیٹیوٹ ، لیبس، پی جیز/ہائوس جاب افسران کو بی ایس پی 17-18 کی شروعاتی اسکیل کے حساب سے ملے گا جو کورونا وائرس کی ڈیوٹیز دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین