• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر نیب کا چھاپہ و تلاشی

رپورٹ:صنوویہ چودھری

نیب نے متحدہ قومی موومنٹ کےسابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب حکام نے ایک گھنٹے تک عادل صدیقی کے گھر کی تلاشی لی۔

چھاپے سے قبل عادل صدیقی کےخلاف ریفرنس کا بھی اندراج کیا گیا، نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ عادل صدیقی پر ریفرنس نمبر 6/2020 درج کیا گیا ہے۔

 عادل صدیقی پر سندھ اسمال انڈسٹریز کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس میں عادل صدیقی کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

چھاپہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں عادل صدیقی کے گھر پر مارا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں نامزد ایک اور ملزم محمود صدیقی کے گھر نارتھ ناظم آباد پر بھی چھاپا مارا گیا۔

تازہ ترین