• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کا ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرشعیب اختر ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش نہیں ہوں گے۔ 

انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے ڈی جی ایف آئی اے کو طلبی نوٹس کی وجوہات جاننے کے لیے خط لکھ کر طلب کرنے والے انسپکٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ان کا موقف ہے کہ انسپکٹر وقاص رضوان نے کس بنیاد پر مجھے پیش ہونے کا کہا ہے؟ چھان بین کی جائے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے رکھی تھی ۔ 

ایف آئی اے نے پانچ جون کو شعیب اختر کو صبح گیارہ بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کررکھاہے۔

تازہ ترین