• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن ڈیلیوری، شہری کو 8 سال انتظارکرنا پڑا

کینیڈین شہری کو برسوں قبل آرڈر کیا گیا سامان رواں ماہ موصول ہوگیا۔

یہ واقعہ کینیڈین شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے شہری کے ساتھ پیش آیا جسے آٹھ سال پہلے آرڈر کیا گیا سامان 6 مئی کو وصول ہوا۔

شہری کو ویل ڈاٹ سی اے  کی جانب سے پارسل موصول ہوا تو اس نے پارسل لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس نے کوئی آرڈر کیا ہی نہیں تاہم کچھ دیر بعد اسے یاد آیا کہ مذکورہ ادارے کو 2012 میں ایک آرڈر دیا۔

سامان میں ایک کریم اور ہیراسٹائل مصنوعات موجود تھیں اور انوائس بھی موجود تھی جس پر آٹھ سال پہلے تاریخ درج تھی۔

کینیڈین شہری نے بتایا کہ اب وہ اس کریم کو استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ وہ اتنے برس میں خراب ہوچکی ہے اور اس کا رنگ بھی زرد ہوچکا ہے۔

تازہ ترین