• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 3 کےجج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی رہائشگاہ پرتعینات گارڈ عبدالمجید نے عدالتی سمن لینے سے انکار کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم میںکہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی صرف1دن کی حاضری سےاستثناء کی درخواست منظور ہوئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق سابق صدر زرداری 11 جون کو توشہ خانہ ریفرنس کی آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔

عدالت کے حکم کے مطابق کیس میں سابق وزراء اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے علاوہ دیگر ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید بھی پیش ہوں۔

عدالتی حکمنامے میں سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین