• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا 2 کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے 2 کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کردیا۔ 

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں گورننس مینجمنٹ کمیٹی اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی قائم کی جائیں گی، کمیٹی انتظامی بہتری اور کھیل کے معیار کو بلند کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی فیڈریشن کے انتظامی اور آپریشنل امور بہتر بنانے پر توجہ دے گی، نئی کمیٹیوں کے قیام سے قومی کھیل ہاکی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی امور کو بہتر کرے گی۔ کمیٹی میں ایچ آر، مالیاتی امور، ریسورس موبلائزیشن، کمیونیکیشن، رابطہ کاری کے ماہر شامل ہوں گے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ کمیٹی اسکولوں، کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کرے گی۔

پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق اولمپئنز، اسپورٹس کوچز، ٹرینرز، اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس شامل ہونگے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید