آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انکم ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلئے 5سال میں 50لاکھ کی حد مقرر کر دی

کراچی ( رپورٹ: سہیل افضل ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے لئے 5سال میں 50لاکھ کی حد(سیلنگ ) مقرر کر دی ہے ،نئے فیصلے کے تحت وزیر اعظم کے اعلان کر دہ کورونا ریلف پیکج کے تحت ایسے کاروباری افراد جن کا گذشتہ 5سال میں ری فنڈ 50لاکھ سے زیادہ بنے گا انھیں ادائیگی نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں بورڈنے ملک بھر کے تمام ان لینڈ کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی ہیں ،3جون کو جاری اس ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینس 2001 کی شق 170(4) کے تحت تمام کمشنرز منظور کر دہ ری فنڈ کی رقم اور ایکسل شیٹ پر سافٹ کاپی بورڈ کی فوری بھیجیں ،کاروباری برادری نے اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے اسے مشیر خزانہ کی وعدہ خلافی قرار دیا ہے فیڈریشن کی بجٹ کمیٹی کے رکن انجیئر جبار نے اس سلسلے میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز پہلے مشیر خزانہ نے ایف پی سی سی آئی کے ارکان سے بجٹ کے مسئلے پر منعقد ہونے والی ویڈیو کانفرس میں ہم نے سب انکم ٹیکس ری فنڈ دے رہے ہیں اس کے لئے میں نے ہدایت جاری کرنے کے ساتھ پیسے بھی ریلز کر دیئے ہیں اس فیصلے سے ایک بڑی تعداد ری فنڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے گی ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجم نثار نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں جبکہ کورونا کی وجہ سے گروتھ منفی ہے ،معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت ہے حکومت سرمایہ کاروں کا اپنا پیسہ واپس کرنے کو تیار نہیں۔
اہم خبریں سے مزید