• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جنوری سے قبل دائر ہونے والے تمام فیملی مقدمات کے فیصلے تعطیلات سے قبل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سیشن ججز کو جاری ہونے والے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2020سے قبل دائر ہونے والے تمام فیملی مقدمات کے فیصلے موسم گرما کی تعطیلات سے قبل ہر صورت کئے جائیں، اسی مدت سے قبل کی تمام سول اپیلوں اور نظرثانی کے درخواستوں کو بھی چھ ہفتوں میں نمٹایا جائے۔ ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ملک مشتاق احمد کے دستخطوں سے چار جون کو صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جاری ہونے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ہر سیشن جج دیئے گئے وقت میں ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
تازہ ترین