• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری شکست کے بعد بھارت کھیل میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(طاہر خلیل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، ایک ایسی قوم جو اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو  وہ ہمیشہ اس طرح کے تماشوں کا سہارا لے گی  یہ بھارت کی سبکی سے بچنے کی ناکام کوشش ہے، ہم نے اپنی عسکری برتری ثابت کی اور بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، ہم نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی اور اب وہ کھیل کے میدان میں سیاست کر رہا ہے، ایک ایسی قوم جو اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو اور جس کے پاس کوئی اقدار نہ ہوں وہ ہمیشہ اس طرح کے تماشوں کا سہارا لے گی، پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لئے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں ڈاکٹر رابعہ اختر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا ایک حریف ملک ہے جس کی پالیسیاں فریب اور دغا بازی پر مبنی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید