• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرادیا

جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ 255 رنز بنائے اور حریف ٹیم کےلیے 256 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

گرین شرٹس کی طرف سے سدرہ امین نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز 12 چوکوں سے مزین تھی، انہوں نے میچ کے دوران اپنے 2 ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کیے۔

منیبہ علی نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 11 چوکے لگائے، انہوں نے سدرہ امین کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض 33، کپتان فاطمہ ثناء 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ نتالیہ پرویز 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی تضمین برٹس اور ماریزین کیپ نے سنچریاں اسکور کی اور 10گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔

تضمین برٹس نے 121 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ ماریزین کیپ نے 114 گیندوں پر 120 رنز کی باری کھیلی، دونوں ہی خاتون پلیئرز ناقابل شکست رہیں۔

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور رامین شمیم نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی، میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ماریزین کیپ کے نام رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید