ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی جس سے کئی قیمتی جانیں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔
چین میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی دیکھی گئی جب ایک وین ڈرائیور مڑتے ہوئے پیچھے سے آتی موٹر سائیکل سوار خاتون کو نہ دیکھ سکا اور وین خاتون پر چڑھ دوڑی۔
خوش قسمتی سے خاتون موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس کے باعث وہ حادثے میں محفوظ رہی۔