• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے ملازمین کے ماسک نہ پہننے پر جرمانے کا نوٹیفیکیشن جاری

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ملازمین کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا، ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

پی ایچ اے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام دفاتر میں ملازمین لازمی فیس ماسک پہنیں گے، دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو 500 سو روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

دفاتر میں آنے والے سائلین اور درخواست گزاروں کیلئے بھی فیس ماسک پہنا لازم ہوگا۔

ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور صاف ستھرے ماحول سے ہی کورونا وباء سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین