• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کا 2 پاکستانی شہریوں کیلئے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ

ملکہ برطانیہ کا 2 پاکستانی شہریوں کے لیے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ



ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کے دوران خوراک کی فراہمی پر دو پاکستانی شہریوں کو دولت مشترکہ کے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

پاکستانی نوجوان حزیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے رمضان المبارک کے دوران اپنی کمپنی رزق فاؤنڈیشن کے تین ہزار رضا کاروں کے ذریعے ملک کے 23 شہروں میں مستحق افراد تک کھانے پینے کی اشیاء کے 22 لاکھ پیکٹس پہنچائے تھے۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے ذاتی حیثیت میں کسی کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

ایوارڈ کے اعلان پر حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے دولت مشترکہ کا شکریہ ادا کیا اور اس ایوارڈ کو ملک میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں، پاکستانی شہریوں اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے روایات کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایوارڈ کو پاکستان اور برطانیہ کے گرم جوش تعلقات کی ایک مثال قرار دیا۔

تازہ ترین