• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، مشیر خزانہ

کاروباری برادری کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، مشیر خزانہ


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور کاروبار کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں تاجر رہنماء قاسم تیلی، کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں مختلف بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کاروباری برادری نے تجاویز دیں کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی کرے اور کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

کاروباری برادری نے کہا کہ ایف بی آر کاروباری برادری کے ٹیکس ری فنڈز جاری کرے، بجٹ میں کاروباری برادری کے لیے سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔

تازہ ترین