• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائنات کی سب سے خوبصورت لڑکی کو سالگرہ مبارک، نعمان سمیع

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان اداکار نعمان سمیع نے اداکارہ علیزے شاہ کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اورویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان سمیع نے علیزے شاہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کائنات کی سب سے خوبصورت لڑکی کو سالگرہ مبارک ہو۔‘


نعمان سمیع نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ کی زندگی میں کوئی غم نہ آئے اور خدا آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر دے۔‘

اُنہوں نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ میری دُعاؤں میں شامل رہیں گی اور میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔‘

یہ بھی پڑھیے: علیزے شاہ کا نعمان سمیع کیلئے محبت بھرا پیغام

دوسری جانب علیزے شاہ نے نعمان سمیع کی اِس محبت بھری پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے جس طرح سے میری سالگرہ کے دن کو خاص بنایا ہے اُس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘


علیزے شاہ نے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ میری زندگی کی سب سے خوبصورت نعمت ہیں۔‘

تازہ ترین