• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کا نعمان سمیع کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پراداکار نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ  دیا۔

گزشتہ روز اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان ڈراما انڈسڑی کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان سمیع کی سالگرہ کی ایک تصویر شیئر کی۔


علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی خوش قسمتی پر یقین نہیں کرسکتی کہ مجھے آپ جیسا بہترین دوست ملا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ میری زندگی کو ہر دن خاص بناتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کے سب سے پیارے شخص کو سالگرہ مبارک ہو، آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔‘

علیزے شاہ کی اِس پوسٹ پر نعمان سمیع نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی میں آپ کے ساتھ نے مجھے خوش قسمت بنا دیا ہے۔‘

نعمان سمیع نے لکھا کہ ’کل رات سالگرہ کے حیرت انگیز سرپرائز کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کہ اِس سے قبل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نعمان سمیع سے اظہارِ محبت کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟ علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔ 

تازہ ترین