• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کرنے والی پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر اپنی سہیلیوں کو یاد کرنے لگی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے اپنی سہیلیوں کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور اُن کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی سہیلیوں کے نام ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔


عائشہ عمرنے لکھا کہ ’بعض اوقات مجھے اِس بات پر بہت زیادہ حیرت ہوتی ہے کہ دوستوں کو Soulmates یعنی ایک سچا جوڑی دار کیوں نہیں کہا جاتا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری نظر میں اُن دوستوں کے لیے Soulmates کا لفظ استعمال کرنا چاہیے جو آپ کے خاندانی دوست ہوں، جو ہر اچھے یا برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ بہترین دوست جو آپ کی رہنمائی کرتے ہیں اور کبھی آپ کو چھوڑ کر نہیں جاتے ہیں۔‘

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’میں اپنی سہیلیوں کو بہت زیادہ یاد کرتی ہوں، میں اُن سے گلے ملنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اُن سے اتنی محبت کرتی ہوں کہ جسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم دور رہیں یا پاس رہیں، ہم سب ہمیشہ ایک دوسرے کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘

تازہ ترین