پاکستان کی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسکول کے زمانے میں اپنی پُھپو کے کہنے پر ایک شیمپو کی پروموشن میں اپنے نام کا اندراج کروایا تھا جہاں سے اُنہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا موقع ملا ۔
جیو ڈرامہ سیریل ’ یاریاں ‘ میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسکول میں ایک شیمپو کی مہم کے دوران اُنہوں نے اپنی پُھپو کے کہنے پر مقابلوں کے لیے اپنے نام کا اندراج کروایا تھا، کیوں کہ وہ اُس وقت 18 سال کم عمر تھیں اس لیے وہ منتخب نہیں ہو سکیں مگر فرسٹ رنر اپ تک اُ س مہم کا حصہ رہی تھیں۔‘
29 سالہ پاکستانی ڈرامہ ہیروئن عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اسکول میں اس مہم کے دوران ہی پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کے لوگوں سے جان پہچان ہوئی اور اُنہیں ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز بھی ہونے لگیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز سے کیا تھا۔
عائزہ خان کے مطابق اُنہوں نے اپنے کیریئر کا سب سے پہلا ٹی وی کمرشل پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ریما خان کے مد مقابل ایک کال سروس کے لیے کیا تھا، جس کے بعد اُنہیں آفرز آنا شروع ہو گئیں اور اداکاری کی طرف آ گئیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان 2014 ء میں پاکستانی اداکار دانش تیمور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور ان کے 2 بچے بھی ہیں ۔