پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں مولا بخش چانڈیو اور خواجہ محمد خان ہوتی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ پی پی پی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو اور رہنما خواجہ محمد خان ہوتی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری اور نے مولا بخش چانڈیو سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ آپ پارٹی کا بہترین سرمایہ ہیں دعا ہے جلد صحتیاب ہوں۔
انہوں نے پارٹی رہنما کو ہدایت کی کہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کیلٸے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اس موقع پر آپ نے یاد رکھا جس سے بہت حوصلہ ملا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ محمد خان ہوتی کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ان جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پارٹی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی خاندان سمیت کورونا وبا سے متاثر ہی۔