بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ آخر وہ خاموش کیوں ہیں اور کیوں چھپ رہے ہیں؟
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راہول گاندھی نے لکھا کہ بس بہت ہوگیا، بتایا جائے کہ کیا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کیوں خاموش ہیں، چین نے بھارتی فوجیوں کو کیسے مارا اور اسکی ہمت کیسے ہوئی ہماری سرزمین لینے کی۔
واضح رہے کہ لداخ کے علاقے میں بھارت اور چین کی آرمی کے درمیان جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جس کی تصدیق بھارت کے وزیردفاع نے بھی کردی ہے۔