کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ نے بدھ کو نئے مالی سال کے 1.24 ٹریلین روپے کےبجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس مین منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکرٹریز و دیگر حکام نے ایس او پیز کے تحت شرکت کی۔