• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ فائو نڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے اسپرے مہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ فائو نڈیشن کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے اسپرے مہم کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر یوتھ فاونڈیشن کے چیئر مین عسکری دیوجانی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے خود کو گھروں تک محدود کرنے اور سماجی رابطوں کو کم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شہری اپنے دلو ں میں دکھی انسانیت کا جزبہ رکھتے ہیں ۔ حکومت کو موجودہ صورتحال میں معاشرے کے ہر طبقے ،ہر فرد اور ہر خاندان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہوناچائیے تمام لوگوں کی روزمرہ ضروریات کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے اسپرے مہم علاقائی عوام میں آگاہی و شعور کو بیدار کرنے کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی ۔اس ضمن میں عوامی شعور اور آگہی پیدا کرنا ناگزیر ہے۔
تازہ ترین