• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا بجٹ، سیاسی صورتحال پر APC بلانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ اتنی زیادہ اموات ہونے کے بعد بھی عمران خان لاک ڈاؤن نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے کو سن لیں‘حکومتی نااہلیوں، عوام دشمن بجٹ اور موجودہ سیاسی صورت حال پر جلد اے پی سی بلائی جائیگی۔

جمعرات کو بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئررہنماؤں نیربخاری، فرحت اللہ بابر،شیری رحمن‘پرویزاشرف، رضا ربانی،سیدنوید قمر،مولا بخش چانڈیو اور نفیسہ شاہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ۔

تازہ ترین