• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف نعت خواں اور سماجی شخصیت تابندہ لاری کے بھائی اور مقامی نجی چینل سے وابستہ معروف صحافی عمران لاری مختصر علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئے،ان کی عمر 52 برس تھی وہ گزشتہ 25برسوں سے مختلف اخبارات و چینل کے ساتھ وابستہ رہےعمران لاری کی نماز جنازہ اتوارکو بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں عزیز و اقارب، صحافیوں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاکراچی پریس کے صدرامتیازخان فاران، سیکرٹری ارمان صابراور دیگرعہدیداران نے عمران لاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران لاری کا شمار کہنہ مشق صحافیوں میں ہوتا تھاکراچی پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔
تازہ ترین