پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے بیٹے شابی علی نے تُرک زبان میں گانا گا کر معروف تُرک موسیقار فکریٹ کیزیلوک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
دل کی بیماری مںیں مبتلا فکریٹ ستمبر 2011 میں جہانِ فانی سے کُوچ کرگئے تھے، تاہم اب میوزک میں اُن کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں شابی نے معروف گانا گا کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شابی کا اس گانے کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ترک زبان سے بالکل نآشنا ہیں لیکن ترک موسیقی کے سحر میں مبتلا ہیں۔
نوجوان گلوکار نے لکھا کہ اس گانے کے ذریعے انہوں نے ترکی کے معروف اور بہترین نغمہ نگار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شابی کی اس غیر ملکی زبان میں گانا گانے کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کے والد سجاد علی نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام شئیر کیا۔