• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو اپنا رویہ اور لب و لہجہ بدلنا ہوگا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنا رویہ اور لب و لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے معاملہ اب مقبوضہ کشمیر منتقل کرنا چاہتا ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جو سوالات اٹھ رہے ہیں نریندر مودی حکومت جواب نہیں دے پارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نہیں بتا پارہی کہ لداخ میں اصل ہلاکتیں کتنی ہوئی ہیں، چین بھارت سے کہتا رہا ہے کہ بیٹھ کر مکینزم کے تحت مسائل حل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فورسز کی پٹائی کی نئی وڈیو

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے معاملہ اب مقبوضہ کشمیر منتقل کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت اپنی داخلی سیاست کی وجہ سے یہ کرنا چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ جب جب بھارت نے جارحیت کی اور پاکستان نے جواب دیا تو وہاں کھلبلی مچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صبر و تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کررہا ہے، اس لیے بھارت کو اپنے رویے اور لب و لہجے میں تبدیلی لانا ہوگی۔

تازہ ترین