• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر بھارتی کانگریس نے وزیراعظم مودی سے جواب طلب کر لیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے جواب طلب کر لیا۔

کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے اس لیے آزادی حاصل نہیں کی تھی کہ کوئی دوسرا ملک ہم پر اپنی شرائط نافذ کرے، لیکن آج ایک کمزور وزیراعظم کی وجہ سے امریکا کھلم کھلا ہمیں کسی چیز کی اجازت دینے کی بات کر رہا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بھارت کے عوام کسی دوسرے کے اسکرپٹ پر چلنے والے اداکار نہیں، اس معاملے پر وزیراعظم مودی کی خاموشی بھارتیوں کے کان پھاڑ رہی ہے، بھارتی عوام آپ سے وضاحت چاہتے ہیں۔

کانگریس پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کیا اب امریکا بھارت کو اجازت دیا کرے گا؟ کیا 1 ارب 40 کروڑ انسانوں کا ملک امریکا کی منظوری کا انتظار کیا کرے گا؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید