• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش لیگ: ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی، مایورکا کو دو۔صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر 68 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔

بارسلونا کی ٹیم کے بھی 68 پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول ڈیفرنس کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے اس میچ میں فتح درکار تھی۔ مایورکا کے خلاف چیمپیئن ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ میچ کے 19 ویں منٹ میں جونیئر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں سرجیو راموس نے ریال میڈرڈ کے لئے دوسرا گول کردیا۔

دو صفر سے کامیابی کے بعد ریال میڈرڈ کے 31 میچز میں 68 پوائنٹس ہوگئے اور ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔

بارسلونا کے بھی 31 میچز میں 68 پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول ڈیفرنس کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین