• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شمالی افریقی ملک تیونس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ تمام چڑیا گھر بھی عوام کیلئے کھول دیئے گئے جس پر نہ صرف بچے بلکہ بڑی بھی بیحد خوش ہیں۔

چڑیا گھر کھلنے کے پہلے روز ہی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور اس موقع کو خوب انجوائے کیا دوسری جانب چڑیا گھر کے جانور بھی سیاحوں کو دیکھ کر خوش دکھائی دیئے۔