• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے بانی چیئرمین سے فالو اپ ملاقات کی اجازت دے دی: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالت نے بانی چیئرمین اور اُن کی اہلیہ سے فالو اپ ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلمان صفدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت اور رہائشی سہولیات پر رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےلیے ڈاکٹروں کا میڈیکل بورڈ جیل لے جایا گیا، طبی معائنہ بھی کروایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق رپورٹس ہمیں بھی دی جائیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نے مزید کہا کہ اپنے معالجین کی مشاورت سے طبی رپورٹس کا جائزہ لے کر کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالت نے بانی سے فالواپ ملاقات اوربشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دے دی، بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت انسانی مسئلہ ہے، مقدمے سے الگ دیکھنا چاہیے۔

سردار لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ عدالتی تحویل میں قیدی کی صحت اور علاج معالجے کی نگرانی عدالت کی ذمہ داری ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ایک دن بھی قید نہیں ہونی چاہیے تھی۔

قومی خبریں سے مزید