• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں صبح 4 بجے سے بجلی معطل

بجلی فراہمی بحال کرنے کے لیے عملہ مصروف عمل ہے، حیسکو


سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ان دنوں شدید گرمی کا راج ہے ، جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں آج صبح 4 بجے سے بجلی معطل ہے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق قاسم آباد گرڈ اسٹیشن سے منسلک 25 فیڈرز پر بجلی معطل ہے،

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ قاسم آباد گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنیوالی2 مین سپلائی لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔

حیسکو کے مطابق بجلی فراہمی بحال کرنے کے لیے عملہ مصروف عمل ہے، جلد ہی مکمل طور پر حیدرآباد شہر کی بجلی بحال ہوجائے گی۔

تازہ ترین