کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عامر خان کی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وفد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب ،رکن رابطہ کمیٹی و ڈپٹی میئر ارشد حسن،ضلع وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی ،ضلع شرقی کے چیئر مین معید انورمو جود تھے۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان کی سید منورحسن مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار،مرحوم کی خدمات کو سراہا۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان ودیگر کی سید منورحسن مرحوم کی مغفرت وایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے سید منور حسن کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔