• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرانے کے رجحان میں کمی

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا وائرس پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ٹیسٹنگ پیٹرن، 21 جون اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق 21 جون کو ملک بھر میں 30 ہزار 520ٹیسٹ ہوئے جبکہ 26 جون کو 21 ہزار 33 ٹیسٹ ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے ، سندھ میں ٹیسٹنگ میں کمی کی وجہ انتظامی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین