• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے ترکی میں بنوائی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک حوصلہ افزا پیغام بھی دیا۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام دریا سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ آہستہ ہوں اور مڑ جائیں اپنی رکاوٹوں کے گرد، خود کو قدرت میں ڈھال لیں، اور بہاؤ کے ساتھ بہہ جائیں اور واپس لوٹ کر نہ آئیں، ساتھ بہنے والوں کیلئے مددگار بنیں اور ثابت قدم رہیں۔ 

عائشہ عمر نے بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے ترکی کے شہر استنبول کے علاقے آبنائے باسفورس میں 2017 میں بنوائی تھی۔


واضح رہے کہ یہ آبنائے باسفورس ترکی کے شہر استنبول میں واقع ہے، جو ایشیا اور یورپ کو جدا کرتا ہے۔

تازہ ترین