آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دہشتگردی بھارت کی سازش، قوم متحد رہے، علامہ رضی جعفر نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ باقر حسین زیدی اور عسکری دیو جانی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی سازش قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی سکیورٹی فورسز کی محنت اور عوام کے تعاون سے کراچی میں امن و امان بہتر ہوا تھا جس کو یہ دہشت گردی کے ذریعے پھر خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں نے ملک کے معاشی حب پر حملہ کر کے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مذید خراب کرنے کی کوشش کی ہے قوم دہشت گردی کیخلاف متحد رہے۔رینجرز اور پولیس کی بر وقت کاروائی نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادئیے،ہم اس واقعے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید