• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ووسٹر میں پیر کو پاکستانی کی32رکنی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے ۔جس میں سڈنی سے پہنچنے والے بولنگ کوچ وقار یونس بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب جن کرکٹرز کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، ان کی تیسری ٹیسٹنگ پیر کو لاہور میں مکمل ہوگئی ۔ کھلاڑیوں کو نجی ہوٹل میں بائیو سیکور ماحول میں رکھا گیا ہے ۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض ،فخر زمان محمد رضوان ،شاداب خان محمد حسنین کا کوویڈ ٹیسٹ ہوا ۔کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی آنے پر کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے انگلینڈ جا سکیں گے۔ ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ پازیٹو اور دوسرا منفی آیا تھا۔

تازہ ترین